لاہور: (سامعہ سعید) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے جس کے باعث نظام تنفس کی بیماریاں تیزی سے جنم لینے لگیں۔
شہر کی فضا آلودہ ہونے کے باوجود شہریوں کی جانب سے ماسک لگانے میں غفلت برتی جا رہی ہے، اس حوالے سے شہریوں میں آگاہی کا فقدان ہے، شہر کی فضا آلودہ ہونے کے باعث نظام تنفس کی بیماریوں کا خدشہ بھی لاحق ہو گیا ہے۔
خطرناک حد تک فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے کے باوجود شہری ماسک کا استعمال نہ کرنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی آلودہ فضا میں سانس لینے کی اب عادت سی ہو گئی ہے۔
لاکھوں افراد سڑک پر سفر کر رہے ہیں اور فضائی آلودگی سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں جبکہ آگاہی کی کمی کے نتیجے میں بچوں کو بھی ماسک نہیں پہنایا جا رہا۔
سموگ سے انفرادی سطح پر بچاؤ صرف ماسک لگانے سے ہی ممکن ہے، حکومتی سطح پر آگاہی چلا کر ہی شہریوں کو ماسک کی ترغیب دلائی جا سکتی ہے۔