کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت خنکی برقرار ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور قلات میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، سبی اور تربت میں زیادہ سے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 37 اور چمن میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح گوادر میں درجہ حرارت 33 اور جیوانی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔