حیدر آباد میں پیپلزپارٹی کا 26 ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں جشن، جیالوں کا رقص

Published On 29 October,2024 12:53 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں حیدرآباد میں جشن منایا۔

ضلع کونسل حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پارٹی ترانوں پر جیالوں کا رقص، جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے، جشن کے دوران شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پی پی رہنما عاجز دھامرہ،علی نواز شاہ، صغیر قریشی، میئر کاشف شورو بھی جشن میں شریک ہوئے، عاجز دھامرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پی پی قیادت کا کارنامہ ہے۔