پشاور:(دنیا نیوز) گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کا نظام ٹھیک ہوئے بغیر ملک ٹھیک نہں ہوسکتا۔
پشاور میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پچاس سال بعد انصاف ملا، میں کہتا ہوں اگر ذمہ دار ادارے اپنا اپنا کردار ادا کرے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انیسیویں ترمیم غلط ہوئی ہم قبول کرتےہیں، ہم امن کانفرنس کے لئے وزیر اعلی ہاؤس کے پی کے گئے، گورنر ہاؤس کے پی کے کو یونیورسٹی بنانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے پی کے وزیراعلیٰ ہیں، امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، کل پشاور مین آگ لگی آج تک اس پر قابو نہیں کیا جاسکا کیونکہ ساری مشینری وہ احتجاج میں استعمال کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختوںخوا کا مزید کہنا علی امین گنڈا پور کے پاس اب ایک مہمان موجودہے ،اب وہ مہمان نے فیصلہ کرنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کیا کرنا ہے، اس وقت شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے۔