اگر عمران کی بہن کی باتیں سچ تو خطرناک معاملہ ہے: قمرزمان کائرہ

Published On 28 October,2024 09:37 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر عمران کی بہن کی باتیں سچ تو خطرناک بات ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کےساتھ انسانی سلوک ٹھیک ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کوجیل میں سہولیات دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں کتنی صداقت کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیا کی ٹیم کوجیل کا دورہ کرانا چاہیے، عدالت میں پیشی کےدوران صحافی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگربانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں صداقت ہے توخطرناک بات ہے،عمران خان کوجیل رولزکےمطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔