اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی، تنظیم کے اقدامات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہیں۔
پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں130غیرضروری اسامیاں ختم کی جائیں گی جس سے 56 کروڑ روپے کی سالانہ کی بچت ہوگی، تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کے اقدامات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔