اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں مدتوں سے منتظر ملازمین کی سن لی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلی بار میرٹ پر ترقیاں دیدی گئیں، قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے اڑھائی سو سے زائد ملازموں کو ترقی دی گئی، کورسز کے باوجود ملازمین کئی سال سے ترقیوں کے منتظر رہے، ملازمین میرٹ پر ترقیاں ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئے، سپیکر سے اظہار تشکر کیا۔