آندھی کے باعث درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 13 June,2024 07:11 pm

نارووال: (دنیا نیوز) فتووال روڈ پر آندھی کے باعث موٹر سائیکل پر درخت گر گیا جس سے سوار جاں بحق ہو گیا۔

درخت گرنے سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت علی کے نام سے ہوئی، نوجوان شکرگڑھ سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ آندھی کے باعث ٹوٹ کر گرنے والے درخت کا نشانہ بن گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔