بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Published On 10 June,2024 11:34 pm

شانگلہ: (دنیا نیوز) بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔