کار اور رکشہ میں تصادم کے باعث بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 12 June,2024 10:37 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے باعث بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

حادثہ ایکسپریس وے سکندر پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع کا جائزہ لے کر کارروائی شروع کر دی۔