سندھ سے پنجاب آنیوالا جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

Published On 11 June,2024 10:33 pm

روجھان: (دنیا نیوز) سندھ سے پنجاب آنیوالا جانوروں سے بھرا ٹرک انڈس ہائی وے عربی روڈ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 روجھان کے مطابق حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوئے، حادثہ میں ٹرک میں موجود 70 سے زیادہ بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

ریسکیو عملہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق شخص سمیت زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔