تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، طالبعلم جاں بحق

Published On 11 June,2024 10:14 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) عارف والا روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک طالب علم موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی طالب علم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔