عارفوالا: 3 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے 2 زخمی

Published On 13 June,2024 06:14 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) عارف والا میں باولے کتوں نے خاتون سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اوکاڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق باولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات عارف والا کے مختلف علاقوں میں پیش آئے، زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر 2 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، متاثرین کی شناخت 50 سالہ سکینہ بی بی، 7 سالہ ابراہیم اور 38 سالہ حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ کے سندھی محلہ میں واقع گھر کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں، واقعے کی بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور خواتین کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔