بہاولنگر اور منچن آباد میں حادثات، نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 5 شدید زخمی

Published On 12 June,2024 03:56 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر اور منچن آباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ بہاولنگر کے علاقے عارف والا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب منچن آباد میں ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔