ریاض: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے، سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابتک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب رواں دواں ہیں۔