خانپور ہزارہ: مسافر جیپ کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 08 April,2024 09:02 pm

خانپور ہزارہ: (دنیا نیوز) مسافر جیپ گہری کھاٸی میں گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بالائی خانپور کے دورفتادہ علاقہ راجدہانی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون اور دو مرد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔