پاکپتن: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق

Published On 05 April,2024 05:17 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے بہن بھائی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہن نویں جماعت کا امتحان دیکر بھائی کیساتھ گھر جارہی تھی۔