شکارپور: انڈس ہائی وے پر مسافر وین کوحادثہ، 3 خواتین جاں بحق

Published On 08 April,2024 02:46 pm

شکارپور : (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع شکارپور کے نواحی گاؤں ڈکھن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، جس کےنتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا، وین میں سوار 3 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں  جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

.پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں ثمینہ خاتون، غلامہ فاطمہ اور حسنہ خاتون شامل ہیں