بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 06 April,2024 05:17 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

افسوسناک حادثہ حاصل پور روڈ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔