سجاول: کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

Published On 08 April,2024 12:28 pm

سجاول: (دنیا نیوز) سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل نے سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خط میں کہا کہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔