قصور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آج قصور میں سیاسی پاور شو کرے گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) آج حلقہ این اے 132 میں جلسہ منعقد کرے گی، جلسہ دوپہر 1 بجے کھڈیاں خاص میں ہو گا، کھڈیاں خاص ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
کھڈیاں خاص ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں مہمانوں کے لیے بڑا سٹیج بھی تیار کر لیا گیا جبکہ ریلوے گراؤنڈ میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف اسی حلقہ این اے 132 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آج اپنے حلقے کے عوام سے خطاب کریں گے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
قصور جلسے میں ن لیگ کی مرکزی قیادت کے ساتھ سینئر ن لیگی رہنماء بھی ہوں گے جبکہ مقامی قیادت ملک احمد خان کی سربراہی میں مہمانوں کا استقبال کرے گی۔