کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا: بلاول بھٹو

Published On 06 February,2024 10:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے گزشتہ روز نکالی گئی ریلی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ کراچی، میری پیدائش کا شہر، جس شہر کو میں گھر کہتا ہوں، 12 گھنٹے سے زیادہ لوگ باہر نکلے اور اپنی آواز بلند کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، ہم مل کر شہر قائد کو اس کی رونق لوٹائیں گے، منصفانہ، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔