لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔
اپیل شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کی سیکشن خلاف آئین ہے، عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔