کراچی: الیکشن ڈے پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامبنگ آپریشن

Published On 06 February,2024 12:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن ڈے پر سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے سی ٹی ڈی اور پولیس نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شہر قائد میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مشتبہ مقامات پر سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا، مشتبہ علاقوں میں تلاش ایپ ڈیوائس استعمال کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کامبنگ آپریشن نیول کالونی، مچھر کالونی، لیاری اور صدر سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، مختلف حساس علاقوں میں کورڈن آف کر کے بھی سرچنگ کی گئی، آپریشن کے دوران 96 مشتبہ افراد کے کوائف تلاش ایپ کے ذریعہ سے چیک کئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے کبھی بھی کسی بھی جگہ آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے۔