گوجرانوالہ: این اے 80 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گرفتار

Published On 27 January,2024 01:26 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 80 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کے بیٹے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، پولیس نے لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کی گرفتاری کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمل میں آئی، لالہ اسد اللہ پاپا 9 مئی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔