غریب کی خدمت پیپلزپارٹی کا ایمان، ہم ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے: آصفہ بھٹو

Published On 26 January,2024 08:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب کی خدمت پیپلزپارٹی کا ایمان ہے، ہم ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھیں، مگر پھر شہید بی بی ہم سے چھین لی گئیں، اس کے بعد آصف علی زرداری نے قوم کو سنبھالا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو خودمختار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پرائمری فوکس صحت پر ہے، غریب ہو یا امیر صحت کی سہولیات سب کو ملنی چاہئیں، ہم نے این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یوٹی بنائی، عورتوں کے لئے پنک بس دی، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم آپ کو تین سو یونٹ مفت بجلی دیں گے، آپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنے اور آپکی خدمت کرے، آٹھ فروری کو جیت عوام اور پیپلزپارٹی کی ہوگی۔