اصولوں پر جہاں آنچ آئے وہاں ٹکرانا ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی

Published On 26 January,2024 10:03 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اصولوں پر جہاں آنچ آئے وہاں ٹکرانا ضروری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حقوق اور مستقبل کے درمیان فیصلے کے لئے بارہ دن رہ گئے ہیں، یہ دن ظالم جاگیرداروں اور لٹیروں سے ٹکرانے کے دن ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پندرہ سال ایک مک مکا کے ذریعے ایک پارٹی نے حکومت لی، آپ کے حق اور ووٹ کے لئے ہر جگہ گیا، نواب شاہ کا مہاجر اپنے علاقے کو 12 دن بعد واپس لے گا، 1947ء میں ہندوستان توڑ کر آزادی لیکر ہمارے اجداد کے جب قدم اس ٹکڑے پر پڑے تو یہ پاکستان بنا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ یہ آزادی میرے اور آپ کے اجداد کی دلائی ہوئی ہے، آزادی سے لیکر بانی پاکستان قائداعظم کی تدبیر تک یہ 75 سال ہماری قربانی کے ہیں۔