عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز چھاپنے کی منظوری دے دی

Published On 15 January,2024 11:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپررز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔