بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Published On 15 January,2024 09:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست گزار کے وکلاء کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوششیں کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ان کے شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔