پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

Published On 14 January,2024 12:43 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر فلک نازچترالی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔

سینیٹر فلک ناز پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے برطانیہ جارہی تھیں۔ 

سینیٹر فلک ناز کو امیگریشن حکام نے آف لوڈ کرکے کچھ دیر تک انتظار کروانے کےبعد واپس بجھوا دیا ۔

ذرائع کے مطابق سینٹر فلک ناز آف لوڈ کیے جانے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگیں ، انہیں نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر آف لوڈ کیاگیا ۔