رانا ثناء اللہ کے حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تبدیل

Published On 26 December,2023 06:49 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ کے حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تبدیل کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 100 سے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کی جگہ ڈاکٹر مظہرعباس کو اے آر او کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔