پی ایس 10: پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی منظور

Published On 26 December,2023 06:41 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے پی ایس 10 رتوڈیرو سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کائنات شیخ نے فریال تالپور کی سکروٹنی کی، فریال تالپور کے ہمراہ نثار کھوڑو، سہیل انور سیال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، رتوڈیرو کی صوبائی نشست پی ایس 10 پر 39 سیاسی اور آزاد امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدواروں سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔