پی پی 158: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

Published On 26 December,2023 06:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی پی 158 سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔

پی پی 164 سے بھی شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، مسلم لیگ ن کے رہنما رمیش سنگھ اروڑا کے کاغذات نامزدگی کی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست پر جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی۔