اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کو آبائی گاؤں موضع عدلانہ چنیوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او عبداللہ احمد سمیت پولیس افسران، رشتے داروں اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس اہلکار محمد اشرف ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے ذیشان کے ہمراہ گھر جا رہا تھا جب تھانہ رمنا کی حدود میں 3 ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔