اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے اسے بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جاں بحق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا جب 3 ملزمان نے اس پر فائرنگ کی، پولیس اہلکار کی شناخت اشرف جبکہ بیٹے کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جاں بحق ہونے والے اہلکار اور اس کے بیٹے کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔