بلوچستان میں عام انتخابات 2024ء کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز

Published On 16 December,2023 06:28 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں عام انتخابات 2024ء کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کے مطابق عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کل 17 اور 18 دسمبر سے دوبارہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ ہو گی، جس کے بعد وہ حلف بھی لیں گے۔

اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ بلوچستان میں 4 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار ہیں جہاں ٹریننگ ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ قومی و صوبائی حلقوں کے تمام 67 ریٹرننگ افسران کل متعلقہ ٹریننگ کے مقام پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔