پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معظم بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی، ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی خصوصی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
2 رکنی خصوصی بینچ پیر کے دن 2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔