پشاور: دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 14 December,2023 02:35 pm

پشاور:(دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ تھانہ انقلاب کے علاقے سکیم چوک میں پیش آیا، فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔