کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 14 December,2023 03:31 pm

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلارہے تھے۔

حکام نے دعویٰ  کیا کہ مبینہ دہشتگرد کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان  کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اشرف عرف اچھو اور ذیشان حمید عرف ریاض شامل ہیں ۔