گوجرانوالہ: کوٹ لدھا سے اغوا ہونے والا سکول ٹیچر قتل

Published On 14 December,2023 11:39 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ سے اغوا ہونے والا سکول ٹیچر قتل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز اغوا ہونے والے سرکاری سکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے، لاش ڈیرہ شاہ جمال کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔

نامعلوم ملزمان نے مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا، خرم نامی سکول ٹیچر گھر سے سکول پڑھانے گیا لیکن واپس گھر نہ پہنچا۔

پولیس نے اغوا ہونے والے سکول ٹیچر کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

29 سالہ خرم ریاض گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول ڈیرہ شاہ جمال میں پڑھاتا تھا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔