راولپنڈی: (دنیا نیوز) 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہونے والے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے عدالت میں سرنڈر کر دیا۔
تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اور خود کو سرنڈر کیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ آج میں نے کورٹ میں سرنڈر کیا ہے اور اپنے اداروں، عدلیہ اور افواج پر پورا یقین ہے کہ انصاف ملے گا اور ہماری بے گناہی ثابت بھی ہوگی۔
راولپنڈی سے نوجوان MPA عمر تنویر بٹ نے بھی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔۔۔
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) December 14, 2023
جس سیاست میں عمران خان نہیں ہے ، ایسی سیاست کرنے کا کوئی فایدہ نہیں۔۔ pic.twitter.com/n3yVZYdoc7
سابق ایم پی اے نے کہا کہ پوری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی اس کی مذمت کر چکے ہیں، ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، واقعی یہ ایک سیاہ ترین دن تھا، کوئی بھی اپنے شہداء کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔
عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں تو وہ سیاست کرنے کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔