انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کا معاملہ، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن طلب

Published On 13 December,2023 06:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اعتراضات کے معاملے پر طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اعتراضات دور کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کی شقوں کا تقاضہ پورا نہیں کرتے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 18 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔