اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی، چیف الیکشن کمشنر و دیگر نومنتخب عہدیداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت کل ڈیڑھ بجے کی جائے گی۔