نگران وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، افغانیوں کی محفوظ واپسی پر تبادلہ خیال

Published On 31 October,2023 05:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں میں ملاقات میں امریکہ جانے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ واپسی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کا تحفظ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ سکریننگ کا مناسب طریقہ کار ہونا بہت ضروری ہے، سکریننگ سے تمام متعلقہ افراد کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔