نگران وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات، تعلقات بڑھانے پراتفاق

Published On 31 October,2023 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پر امن، شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا نگران حکومت کی ترجیح ہے، انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔