مارکیٹ ٹریژری بلز1998ء، اجارہ سکوک رولز 2008ء میں ترامیم کی سمری منظور

Published On 30 October,2023 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ مارکیٹ ٹریژری بلز 1998ء اور اجارہ سکوک رولز 2008ء میں اہم ترامیم کی سمری کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فنانس ڈویژن نے رولز میں ترامیم کیلئے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی تھی، وفاقی کابینہ نے خزانہ ڈویژن کی پیش کردہ سمری کی منظوری دیدی، ترامیم سرکاری سکیورٹیز کے اجرا، رجسٹریشن، تجارت اور منتقلی کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قوانین سے سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں شرکت آسان ہوگی، ترامیم قرض لینے کی لاگت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی، وزارت خزانہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ترامیم کے موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔