ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے: مرتضیٰ سولنگی

Published On 30 October,2023 04:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی، بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، کاروبار اور سرمایہ کاری سے ہی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ چیمبر کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، برآمدات کو بڑھانے کے لئے پالیسی سازی میں کاروباری طبقے کی آراء کو اہمیت دینا ہوگی۔