کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملیر ٹاؤن میں ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا گیا تھا مگر ہم قائداعظم کا پاکستان واپس لیں گے۔
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کہا کہ یہ پاکستان ہمارے اجداد نے بنایا تھا، یہ ہمارے بغیرچل نہیں سکا، ملیر کے کارکنوں اورعوام نے کراچی والوں کے پاس آنے کی نوید سُنا دی ہے، کراچی کو لوٹنے والے پریشان ہیں کہ کراچی کے اصل وارث واپس آگئے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا اب ہم اپنا پورا کراچی واپس لیں گے اور دشمنوں کی نیندیں اُڑادیں گے، ملیر والوں کی ہمت ایسی ہے کہ جب دوبارہ تاریخ لکھنا پڑی تو ہم نے ملیر سےآغاز کیا ہے۔