سوات: فلائنگ کوچ کو حادثہ ، بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی

Published On 12 October,2023 11:58 am

سوات: (دنیانیوز) کبل کوٹلئ کے مقام پر شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی فلائنگ کوچ سڑک سے نیچے جاگری ، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔

ریسکیو نے 22 شدید زخمیوں کو کبل سے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا ہے۔