ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق

Published On 11 October,2023 10:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برکی رنگ روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ بشیر اور 17 سالہ چندا شامل ہیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔